ہندوستان نے اسرائیل سے 500ملین ڈالر کے ٹینک شکن میزائل خریدنے کا سودا منسوخ کر دیا

نئی دہلی:ہندوستان نے اسرائیل سے 1600ٹینک شکن میزائل کی خریداری کے لیے 500ملین ڈالر کا سودا منسوخ کر دیا۔ اس کا اعلان حکومتی دفاعی کنٹریکٹر رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹم نے بدھ کے روز کیا۔
وزارت دفاع نے یہ فیصلہ بہت پہلے ہی کر لیا تھا لیکن کمپنی کو گذشتہ ہفتہ ہی باقاعدہ مطلع کیا گیا۔ عین اسی وقت ہندوستان خشکی سے فضا میں مار کرنے والے131براک میزائل کی خریداری کے لیے اسرائیلی فرم سے 70ملین ڈالر کے سودے کی نوک پلک درست کر رہا تھا۔اس سودے کو وزارت دفاع نے منگل کے روز منظوری دے دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India cancels 500 million deal for israeli anti tank missiles in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply