ہند۔بھوٹان کے درمیان صنعت و تجارت کا نیا معاہدہ

نئی دہلی:ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان تجارت، صنعت اور آمدورفت کا نیامعاہدہ نافذ ہوگیا ہے۔ صنعت و تجارت کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایا کہ بھوٹان اور ہندسوتان کے درمیان نیا تجارتی معاہدہ 29جولائی سے نافذ ہوگیا ہے۔ اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور باہمی ربط مزید مستحکم ہونے کے امکانات ہیں۔
معاہد ہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان آزاد تجارت ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ کسی تیسرے ملک کے لئے بھوٹان کی برآمدشدہ اشیاءپر کوئی محصول نہیں لگے گا۔ اس معاہدہ پر پچھلی مرتبہ سال2006 میں اگلے دس سال کے لئے تجدید کی گئی تھی اور پچھلی مرتبہ اس معاہدہ کی مدت کو ایک سال کے لئے یا نیا معاہدہ ہونے تک بڑھایا گیا۔ نئے تجارتی معاہدہ پر 12نومبر 2016 کو دستخط کئے گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India bhutan new trade pact comes into force from july 29 govt in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply