اقتصادی میدان میں ہندوستان آج بہتر مقام پر ہے: وزیر خزانہ

نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ اگرچہ عالمی معیشت کافی نازک دور سے گزر رہی ہے ، اس کے باوجود ہندوستان بہتر مقام پر ہے کیونکہ مجموعی ،اقتصادی اور بنیادی عناصر میں بہتری واقع ہوئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بے معنی اور غیر موثر معیشت کی غیریقینی صورت حال کو ختم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات اورٹیکس کی چوری کی روک تھا م کی کوششوں سے مجموعی گھریلو پیداوار اور طویل مدتی مالی استحکام کے پہلو پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ان خیالات کا اظہار آج یہاں نئی دلی میں مالی استحکام اور ترقیاتی کونسل (ایف ایس ڈی سی ) کی سولہویں میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا۔
اس موقع پر چیف اقتصادی مشیر نے معیشت کی کیفیت کے موضوع پر ایک پرزنٹیشن پیش کیا۔کونسل نے معیشت کو درپیش چیلنجوں اور معاملات پر نظرثانی کی اور یہ بات سامنے آئی کہ آج ہندوستان اپنے مجموعی اقتصادی بنیادی عناصر میں لائی گئی اصلاحات کی بنیاد پر پہلے سے کہیں بہتر مقام پر کھڑ ا ہے۔ کونسل میں یہ بات بھی نمایاں ہوئی کہ حکومت کی جانب سے متوازی معیشت کا سدباب کرنے اور کالا دھن کو ختم کرنے کی جوکوششیں کی گئی ہیں ،ان سے عرصہ دراز میں مجموعی گھریلو پیداوار اورمالی استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ اس موقع پر ریگولیٹر حضرات نے 18۔2017 کے آئندہ بجٹ کے سلسلے میں اپنی تجاویز اور نظریات پیش کئے ، جن پر کونسل میں گفت وشنید ہوئی۔
کونسل نے بینکوں میں این پی اے کیفیت کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور حکومت اور آر بی آئی کے ذریعہ زیر بار اثاثوں سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی اور اس امر کا بھی جائزہ لیا کہ اس سلسلے میں مزید کیا جانا چاہئے۔ ایف ایس ڈی سی نے حکومت اور ریگولیٹروں کی جانب سے مالی شمولیت / مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لئے کئے گئے مختلف النوع اقدامات اور کوششوں پر بھی تبادلہ خیالات کئے گئے اورانہیں مزید تقویت دینے کے لئے مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India better placed amidst fragile world economy fsdc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply