ہندستان بھی باقاعدہ بجلی برآمد کرنے والا ملک بن گیا

نئی دہلی:بجلی کی مرکزی اتھارٹی کے مطابق ،جو بجلی کی سرحد پار تجارت کیلئے حکومت ہند کی نامزد اتھارٹی ہے، ہندستان بجلی در آمد کرنے والے ملک سے، بجلی بر آمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
رواں سال 17-2016 (اپریل سے فروری 2017) کے دوران ہندستان نے نیپال، بنگلہ دیش اور میانما کو تقریباً 5798 ملین یونٹس بجلی بر آمد کی جو بھوٹان سے در آمد کی گئی تقریباً 5585 ملین بجلی سے 213 ملین یونٹس زیادہ ہے۔ پچھلے تین برسوں میں نیپال اور بنگلہ دیش کو بر آمد کی جانے والی بجلی میں بالترتیب 2.5 اور 2.8 گنا اضافہ ہوا۔ 1980 کی دہائی کے وسط میں ، جب سے بجلی کی سرحد پار تجارت شروع ہوئی ہے ، تبھی سے ہندستان ،بھوٹان سے بجلی در آمد کررہا ہے۔
نیز وہ نیپال کو معمولی طور پر بر آمد بھی کررہا ہے۔ یہ بجلی وہ بہار اور اترپردیش سے 33 کے وی اور 132 کے وی ریڈیل موڈ میں بر آمد کررہا ہے۔ 2016 میں جب سے مظفر پور ( ہندوستان) – دھل کھیبر (نیپال) 400 کے وی لائن شروع کی گئی ہے تب سے نیپال کو کی جانے والی بجلی کی برا?مد میں 145 میگاواٹ کا اضافہ ہوا ہے۔ (132 کے وی میں کام کیا جارہا ہے) ہندوستان کی طرف سے بنگلہ دیش کو کی جانے والی بجلی کی بر آمد میں بھارت میں بہرام پور اور بنگلہ دیش میں بھیرامارا کے درمیان پہلے سرحد پار انٹرکنکشن قائم کرنے کے ساتھ ہی اضافہ ہوگیاتھا۔ یہ اضافہ ستمبر 2013 میں 400 کے وی تھا۔
ہندستان میں تریپورہ کے سورجیامنی نگر اور بنگلہ دیش میں جنوبی کومیلا کے درمیان دوسرے سرحد پار انٹرکنکشن کے آغاز کے ساتھ ہی ایک اور اضافہ تھا۔ فی الحال بنگلہ دیش کو تقریباً 600 میگاواٹ بجلی بر آمد کی جارہی ہے۔ نیپال کو کی جانےو الی بر آمد میں فوری طور پر تقریباً 145 میگاواٹ بجلی کے اضافے کی امید ہے۔ پڑوسی ملکوں کے ساتھ سرحد پار کچھ اور مزید رابطے بھی قائم کئے جائیں گے جن کی وجہ سے بجلی کی بر آمد میں مزیداضافہ ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India becomes net exporter of power for the first time in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply