ہند بنگلہ دیش مشترکہ فوجی مشقیں 18نومبر تک جاری رہیںگی

نئی دہلی: ہندوستانی اور بنگلہ دیش کی فوجیں میزورم کے وائرینگتے میں ہندوستان کے جنگل وار فئیر اسکول میں سخت مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ 6نومبر سے شروع ہونے والی یہ مشقیں 18نومبر تک جاری رہیں گی۔
یہ فوجی مشقیں دو طرفہ فوجی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے نیم پہاڑی جنگلوں میں باغیوں اورد دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے کی جارہی ہیں۔
سمپریتی کے عنوان سے ہونے والی ان فوجی مشقوں میں ویرنگتے میں بری تربیت اور میگھالیہ کے اومروئی کینٹ میں کمانڈ پوسٹ مشق بھی شامل ہے۔سپمریتی کے علاوہ بہار کے دانا پور کینٹ میں 13نومبر تا10دسمبر انسدا ددہشت گردی کارروائیوں کے حوالےس ے ایک مشترکہ تربیتی پروگرام بھی کرایا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India bangladesh to hold joint military combat exercise in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply