ہندوستان نے بنگلہ دیش سے متصل 4ہزار کلومیٹر طویل سرحد سیل کر دی

کلکتہ:(یواین آئی)بارڈر سیکورٹی فورسیس کے ایسٹرن کمانڈکے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر پی سنگھ نے آج کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے متصل 4ہزار 96کلو میٹر طویل ہندوستانی سرحد کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ آر پی سنگھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم سرحدپر اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ کوئی بھی شخص غیر قانونی طریقے سے ہندوستان میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو۔ہمارے نوجوان الرٹ ہیں۔ غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنا مشکل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کو خطرے میں نہیں ڈا ل سکتے ہیں۔اس لیے سرحد کی نگرانی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے جن کے پاس پاسپورٹ نہیں ہیں وہ سرحد کو عبور نہیں کرسکتے ہیں چاہے وہ روہنگیائی ہوں یا بنگلہ دیشی یا پھر کوئی ملک کا باشندہ۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں 98افراد کو غیر قانونی طریقے سے سرحد عبور کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔2014میں 18-20افرادکو گرفتار کیا گیا۔مگر اس سال اب تک کسی کی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
سنگھ نے کہا کہ ہم پوری تندہی سے سرحد کی نگرانی کررہے ہیں۔یہاں بہت سے مسائل و مشکلات تھے مگر ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ہندو بنگلہ سرحد کی نگرانی کرنے کیلئے ہمارے پاس 85ہزار بی ایس ایف جوان موجود ہیں۔جو ہمارے لیے کافی ہیں۔ تاہم مغربی بنگال کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹ نے روہنگیائی رفیوجیوں کو ملک بدر کرنے کے مرکزی حکومت کے نوٹی فیکشن کے خلاف بدھ کو سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔کمیشن کی جانب سے کلیان بندو پادھیائے نمائندگی کررہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India bangladesh border completely sealed in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply