ہندوستان نے برطانیہ سے وجے مالیہ کو ملک بدر کرنے کہا

نئی دہلی:بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کا قرض ادا نہ کرنے کے الزامات میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے طلب کرنے پر حاضر نہ ہونے پر مرکزی وزارت خارجہ کے ذریعہ شراب کے تاجر اور کنگ فشر ایر لائنز کے مالک وجے مایہ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے بعد ہندوستان نے برطانیہ سے ان کو ملک بدر کرنے کی باقاعدہ درخواست کر دی۔لیکن ہندوستان و برطانیہ کے ممتاز سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ہندوستانی درخواستوں پر برطانیہ کے اپنے قوانین کے باعث عمل نہ کرنے کی تاریخ اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہندوستان برطانیہ کو مالیہ کی حوالگی پر آسانی سے آمادہ نہیں کر سکے گا۔ کیونکہ وہ معاہدے کی شق9کی آڑ میں اپنا بچاو¿ یہ جواز پیش کر کے کر سکتے ہیں کہ انہیں محض پریشان کرنے کے لیے ملک بدر کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔ اس درخواست کے ساتھ وہ وہاں مقیم رہنے کی استدعا بھی رک سکتے ہیں اور وہاں سے اپنے پاسپورٹ کی تنسیخ کے فیصلہ کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے بتایا مالیہ کو ہند کے حوالے کرنے سے متعلق باقاعدہ درخواست دہلی میں واقع برطانیہ کے ہائی کمیشن کے توسط سے برطانوی حکومت کو ارسال کی گئی ہے۔ سوروپ نے مزید کہا کہ برطانیہ کی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ مالیہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے انہیں ہندوستان لانا نہایت ضروری ہے۔ ساتھ ہی مالیہ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے جانے کی بھی اطلاع ہائی کمیشن کو دے دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India asks britain to deport mallya in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply