ہندوستان اور اٹلی کے درمیان 6معاہدوں پر دستخط

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اطالوی ہم منصب پاؤلو جینٹی لونی کی قیادت میں وفد سطح کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوںنے پیر کے روز چہ اہم معاہدوں پر دستخط کیے۔ان معاہدوں میں ریل اور توانائی کا شعبہ بھی شامل ہے۔فریقین نے ریلوے میں تحفظ کے لیے تعاون کے ایک مشترکہ یاد داشت مفاہمت پر دستخط کیے۔
بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی دونوں ہی کئی شعبوں میں زبردست تعاون کے روسط سے دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے شدید خواہشمند ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں ہی دہشت گردی کے خلاف اور سائبر سلامتی کے مسئلہ پر متحد ہو کر لڑنے کے لیے پابند عہد ہیں۔سفارتی تعلقات کے حوالے سے مودی نے کہا کہ ہندوستان اور اٹلی سیاحت اور دونوں ملکوں کے عوام سے عوام کے تعلقات میں اضافہ کرنے کا عزم کیے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India and italy committed to fight unitedly against terror pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply