مودی اور انجیلاکے درمیان مذاکرات کے بعد ہند،جرمنی کے درمیان 12معاہدوں پر دستخط

برلن: وزیر اعظم ہند نریندر مودی اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کے درمیان وفد کی سطح پرگفت و شنید کے بعد ہندوستان اور جرمنی نے12معاہدوں پر دستخط کر دیے۔ ان میں تجارت، فنی فروغ ، سائبر سیکورٹی اور دہشت گردی سمیت کئی معاملات ہیں جن کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
ہندوستان اور جرمنی نے ان چیلنجوں کا بھی مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کا عزم کیاجو دہشت گردی کو فروغ دینے کے لیے اس کی حمایت اوعر مالی اعانت کرتے ہیں۔دونوں ملکوں کے رہنماوں نے بین الاقوامی دہشت گردی کے حوالے سے جامع اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔یورپی ممالک مثلاً جرمنی ،فرانس، برطانیہ اور سویڈن پر حال ہی میں دہشت گردانہ حملے ہو چکے ہیں۔

Title: india and germany ink 12 pacts | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply