ہندوستان نے بنگلہ دیشی فوج کو ہندوستانی سرحدی سڑکیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی

اگرتلہ:مرکزی حکومت بنگلہ دیش کی’بارڈر گارڈ بنگلہ دیش‘(بی جی بی ) فوج کو تریپورہ اور میزورم میں ہندوستان کی سرحدی سڑکوں کو استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ چاٹگامپہاڑی علاقوں کی سرحد کے قریب چوکیوں کی تعمیر کے لئے تحفظ اور مالی امداد بہم پہنچانے پر رضامند ہوگئی ہے۔ حکام نے آج یہاں بتایا کہ جنوبی بنگلہ دیش کے چاٹگام پہاڑی علاقوں کی سر حد وں کی نگرانی طویل عرصہ سے نہیں ہورہی ہے اور اس کا استعمال ہند مخالف طاقتیں کر رہی ہیں۔
ہند۔بنگلہ دیش کی سرحد پر دشوار گزار اور ناقابل رسائی علاقے ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کی سرحد وں پر باڑ لگانے کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔ حال ہی میں بی جی بی نے حکومت ہند سے اسمگلنگ اور دراندازی کے واقعات کو روکنے کے لئے سرحدوں پر سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے سرحد پر چوکیوں کی تعمیر کے لئے ہندوستانی سرحدی سڑکوں کا استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India allows bgb to use border roads in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply