وجے مالیہ کی حوالگی کے لیے ہندوستان کی برطانیہ سے مکرر درخواست

نئی دہلی:ہندوستان نے برطانیہ سے شراب کے تاجر وجے مالیہ کو حوالے کرنے کی ایک مرتبہ پھر درخواست کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ داخلہ سکریٹری راجیو مہارشی نے برطانیہ کے داخلہ سکریٹری پیٹی ولکنسن کے ساتھ ایک میٹنگ میں سختی سے یہ معاملہ اٹھایا۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستان نے میٹنگ میں دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشت گردی کارروائیوں میں تعاون بڑھانے کے لیے دو طرفہ معاہدے کے معاملہ کو بھی اٹھایا۔ ا س کے ساتھ ہی میٹنگ میں خفیہ اطلاعات کے لین دین کے نظام کو مضبوط کرنے پر بھی بحث ہوگی۔
حوالگی کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکار نے برطانیہ سے باقاعدہ درخواست کی تھی۔ مالیہ کو اسکاٹ لینڈ یادو پولیس نے گرفتار کیا ہے لیکن ویسٹ منسٹر کی عدالت نے اس کی ضمانت منظور کرلی تھی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے کل کہا تھا کہ حوالگی کی کارروائی جاری ہے۔ برطانوی قانون کے مطابق حالیہ کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے اور اس ماہ کے اواخر میں عدالت میں یہ معاملہ پھر سامنے آئے گا۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا ہے کہ انورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ اور مرکزی جانچ بیورو مالیہ کے معاملہ میں برطانیہ کی سرکاری ایجنسیوں کو ثبوت دکھا سکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India again hands over vijay mallyas extradition request to britain in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply