مودی کابینہ نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مستقل سکونت دینے کی تجویز کو منظوری دے دی

نئی دہلی: ہند میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لیے امریکہ اور سنگا پور کے نقش قدم چلتے ہوئے ہندوستان نے بدھ کے روز اس منصوبہ کو منظوری دے دی جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سکونت اختیار کرنے کی اجازت ہو گی اور انہیںمستقل باشندوں کا درجہ دیا جائے گا۔
اس تجویز کا اعلان، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے ”میک ان انڈیا“پروگرام میں تھی، سب سے پہلے فروری میں پیش کیے گئے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 10 سال کے لئے یہ درجہ دیا جائے گا اور وہ اس دوران اپنے ملک بھی جا سکیں گے۔
اگر ہندوستان میں ان کا طرز عمل صحیح پایا گیا تو انہیں دوبارہ مزید 10 سال کے لئے یہ درجہ دیا جائے گا۔ ان سرمایہ کاروں کو یہ درجہ دینے کے لئے بیرونی ویزا قوانین میں مناسب ترمیم بھی کی جائے گی۔ ان سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں یہ درجہ حاصل کرنے کے لئے 18 ماہ کے اندر کم از کم 10 کروڑ روپے اور 36 ماہ میں 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔
نیز سرمایہ کاروں کو ہر مالی سال میں کم از کم 20 ہندوستانی شہریوں کو ملازمت دینی ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو رجسٹریشن سے چھوٹ ملے گی اور وہ ہندوستان میں رہائش گاہیںخرید سکیں گے اور ان کے بال بچے اور شریک حیات ہندوستان کے تعلیمی اداروں تعلیم پا سکتے ہیں یا ذاتی کاروباربھی کر سکتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India accords residency status to foreign investors in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply