یوم آزادی تقریبات پورے ہفتے منائی جائیں گی

نئی دہلی:مودی حکومت ملک کے70 ویں یوم آزادی کو پورے ہفتے ایک تہوار کے طور پر منانے کی تیاری کر رہی ہے اور اس دوران ملک گیر پیمانے پر خصوصی پروگرام کے انعقاد کے ساتھ ساتھ حب الوطنی پر بنائی گئی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یوم آزادی کی تقریبات پورے ملک میں 12 سے 18 اگست تک منا ئی جائیں گی۔ یوم آزادی سے وابستہ پروگراموں کی ذمہ داری اطلاعات و نشریات کی وزارت کو دی گئی ہے اور وزارت دفاع اس میں تعاون کرے گا۔ ذرائع کے مطابق نوجوانوں میں حب الوطنی اور قوم کی محبت کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے 12 اگست سے 18 اگست تک دارالحکومت کے سری فورٹ آڈیٹوریم میں بارڈر، حقیقت، اپکار، شہید، سردار، لگان اور چک دے انڈیا جیسی 18 فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
یہ فلمیں ہرروز دن میں ساڑھے گیارہ بجے، ڈھائی بجے اور 6 بجے کے تین شو میں دکھائی جائیں گی۔ شام 6 بجے کا شو پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر سب کے لئے بالکل مفت ہوگا۔ اس پورے ہفتے راج پتھ پر لان میں تمام ریاستوں کے اسٹال لگائے جائیں گے۔
ان میں تمام ریاستیں اپنی ثقافت اور اپنے اقدار کے ساتھ ساتھ دیگر منصوبوں کی نمائش لگائیں گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سوا سو سے بھی زیادہ مقامات پر فوج کے بینڈوں کے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اہم تقریب ہمیشہ کی طرح لال قلعہ پر ہی،جہاں سے وزیر اعظم ملک کو خطاب کرتے ہیں، منعقد کی جائے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Independence day celebration in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply