بینکوں پر چھاپو ں کا سلسلہ جاری،نوئیڈا ایکسس بینک کے20جعلی کھاتوں میں60کروڑ روپے جمع

نئی دہلی:محکمہ انکم ٹیکس نے فرضی کھاتوں کے ذریعہ مبینہ طور پر کالے دھن کو قانونی شکل دینے کے الزام میں ایکسس بینک کی نوئیڈا شاخ پر آج بڑا چھاپہ مارا۔ بینک کی نوئیڈا میں واقع شاخ میں صبح مارے گئے چھاپے میں 20ایسے فرضی کھاتوں کا انکشاف ہوا جن میں نوٹوں کی منسوخی کے بعد سے 60کروڑ روپے کی رقم جمع کرائی گئی تھی۔
محکمہ انکم ٹیکس کو اس شاخ پر تب شبہ ہوا جب حال ہی میں کرائے گئے ایک سروے میں محکمہ انکم ٹیکس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مقامی سنار نے نوٹوں کی منسوخی کے اعلان کے بعد سے 60 کروڑ روپے کا سونا فروخت کرکے یہ رقم ایکسس بینک میں جمع کرائی ہے۔ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ کالا دھن جمع کرانے کےلئے جن فرضی کمپنیوں کے نام پر کھاتے کھولے گئے ان کے زیادہ تر ڈائیریکٹر مزدور ہیں۔
اس سے پہلے بھی ایکسس بینک کی چاندنی چوک اور کشمیری گیٹ شاخ میں محکمہ کا چھاپہ پڑ چکا ہے۔ان شاخوں میں پہلے بھی کالے دھن کو سفید کرنے کا دھندا چلایا جارہاتھا۔اس معاملے میں بینک کے کئی افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Income tax raid at noida axis bank in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply