ہندوستانی فوج کی محدود فوجی کارروائی کو سلام :کانگریس

نئی دہلی:(یواین آئی)کانگریس نے جموں وکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے پار ہندوستانی فوج کی محدود فوجی کارروائی(سرجیکل اسٹرائیک)کی حمایت کرتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی اس کی پوری حمایت کرتی ہے۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹویٹ کیا”ہم پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کی سرجیکل اسٹرائک کی دل سے حمایت کرتے ہیں۔پارٹی فوج کی اس کارروائی کو سلام کرتی ہے۔
“ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے بھی،دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر فوج کی کارروائی کی حمایت کی اور کہا کہ اس میں کانگریس مکمل طورپر فوجی دستوں کے ساتھ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Inc wholeheartedly supports the surgical strike by indian army in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply