پہلی اجودھیا میونسپلٹی کونسل بی جے پی نے جیت لی، مئیر کے عہدے پر بھی بھاجپا کا قبضہ

نئی دہلی: اترپردیش میں تین مرحلوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اب تک کے نتائج اور جحان کے مطابق بی جے پی ریاست کی تمام 16میونسپل کونسلوں میں سے 12میں بشمول لکھنؤ ، مرادآباد، غازی آباد آگے ہے جبکہ بہوجن سماج پارٹی چار میں آگے ہے ۔ اب تک جو پہلا نتیجہ آیا ہے وہ اجودھیا کا ہے جہاں پہلی بار میونسپلٹی کے لیے ہونے والے چناؤ میں بی جے پی نے شاندار جیت حاصل کر کے میونسپلٹی پر قبضہ کر لیا اور بی جے پی کے رشی کیش اپادھیائے مئیر منتخب ہو گئے۔
انہوں نے سماج وادی پارٹی کے گلشن بندو کو ہرایا۔ اجودھیا میں برہسپتی کنڈ کے آزاد امیدوار ہری رام خزانچی صرف ایک ووٹ سے جیت گئے۔وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے، جنہوںنے پارٹی کیانتخابی مہم کا آغاز اجودھیا سے ہی کیا تھا، پارلیمانی انتخابی حلقہ میں بھی بی جے پی اپنے حریفوں سے بہت آگے ہے ۔اس نے سماج وادی اور کانگریس کا تو مکمل صفایہ کر دیا۔ گورکھپور میں بی جے پی 16 وارڈوں میں سے11میں اور بہوجن سماج پارٹی5سیٹوں پر آگے ہے۔
متھرا سے جوپہہلا نتیجہ آیا ا س میںبی جے پی نے کانگریس امیدوار کو ہرا دیا۔لیکن مجموعی طور پر ریاست کی198میونسپل کونسلوں اور428نگرپنچایتوں میں سب سے زیادہ فائدہ بہوجن سماج پارٹی کوپہنچتا نظر آرہا ہے۔

Title: in up civic polls bjp ahead in 12 seats mayawatis party in 4 | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply