ہندوستان اسپین دہشت گردی سے ملکر مقابلہ کرنے کے عہد پر قائم

میڈرڈ: (یوا ین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور اسپین کے صدر مری آنے راہوئے نے دہشت گردی کا مقابلہ ایک ساتھ ملکرکرنے کے عہد کا اعادہ کیا۔ اپنے چار ملکوں کے دورہ کے دوسرے مرحلے میں اسپین میں کل دیر رات یہاں پہنچے مسٹر مودی نے آج صبح مسٹر راہوئے سے ملاقات کی اور مختلف موضوع ، دو طرفہ اور مشترکہ مفادات سے منسلک بین الاقوامی موضوع پر بات چیت کی۔ میٹنگ میں مسٹر مودی نے اپنی تقریر میں کہا ” ہند اسپین ، دونوں نے دہشت گردی کا سامنا کیا ہے اور آج بھی اس کا اورانتہا پسندی کا خطرہ پوری دنیا کے سامنے سب سے بڑا تحفظ کا چیلنج ہے۔
اس موضوع پر اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنا دو طرفہ ایجنڈا کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا”ہم دونوں اپنے دوطرفہ تعلقات کے سبھی پہلوؤں کے بارے میں تفصیل سے تذکرہ کریں گے۔ آج کے بدلتے عالمی منظر نامہ میں دوست ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی سرگرمیوں پر سنجیدگی کے ساتھ غورو و خوض کرنا ضروری ہے۔ مسٹر راہوئے یورپ کے سینئر لیڈر ہیں اور میں یوروپ کے سامنے مواقع اور چیلنج کے بارے میں ان کے خیالات جاننے کیلئے بے تاب ہوں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: in spain modi talks tough on terror in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply