کانگریس نے کسانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا : وزیر اعظم مودی

ملوٹ:وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 70سال سے کانگریس حکومت کسانوں کو نہ صرف نظر انداز کر تی رہی بلکہ کسان مخالف پالیسیاں بناتی رہی ۔ اور ان کو صرف اپنا ووٹ بینک سمجھتی رہی۔

پنجاب میں شرومنی اکالی دل ۔بی جے پی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملوٹ میں ایک کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کم ا ز کم سہار اقیمتوں میں اضافہ کے مرکزکے حالیہ فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کسانوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ جس کے باعث آج کسان راحت کی سانس لے رہا ہے ۔ ایک بڑی پریشانی دور ہوئی۔اب اپنی فصل پر اور زیادہ اعتماد اور بھروسہ ہو گیا ہے اور وہ اس میں مزید اضافہ کریں گے۔

کپاس کے کاشتکاروں کو مزید راحت بہم پہنچانے کا اشارہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ”نرمے نو نرم کانگریس نے اپنے60سالہ دور اقتدار میں کسانوں اور زراعت پر ذرا بھی توجہ نہیں دی اور انھیں صرف ووٹ بینک کے طورپر ہی دیکھا ہے اور ان سے جھوٹے وعدے کر کے انھیں دھوکہ دیااور صر ف ایک ہی خاندان کو آگے بڑھانے میں لگی رہی۔

ریاست میں کیپٹن کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعظم نے عوام سے پوچھا کہ حالیہ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ میں ریاست کی ترقی کاگراف اتنا نیچے کیوں ہے جبکہ بی جے پی حکمرانی والا صوبہ ہریانہ ملک میںتیسری پوزیشن پر ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In sad bjp show of strength pm modi accuses cong of neglecting farmers in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply