بنگلور لے جائے گئے گجرات کے43ممبران اسمبلی کی میڈیا کے سامنے پریڈ

بنگلور:گجرات سے راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے 8 اگست کو ہونے والے انتخابات سے پہلے کانگریس کے مزید ممبران اسمبلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے خدشہ کے پیش نظر یہاں لائے گئے 43 ممبران اسمبلی کی اتوار کی شام میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پریڈ کرائی گئی۔ اس دوران پارٹی نے کہا کہ وہ گجرات میں جمہوریت کو بچانے کے لیے اپنے 43ممبران اسمبلی کو یہاں لے آئی ہے ۔اس نے مزید کہا کہ حکمراں بی جے پی اس کے22ممبران اسمبلی کو ورغلا رہی ہے۔
ہہنگررعششپارٹی کے گجرات یونٹ کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ پارٹی ان اراکین کی گجرات اسمبلی کے اندر بھی پریڈ کرائے گی۔ واضح رہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی سکریٹری احمد پٹیل کے گجرات سے راجیہ سبھا انتخاب لڑنے کی وجہ سے پوری پارٹی کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔ مسٹر پٹیل پانچویں مرتبہ راجیہ سبھا میں جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گوہل نے کہاکہ پارٹی کے پاس مسٹر پٹیل کو جتانے کی طاقت ہے اور تیسرے امیدوار کو جتانے کا بی جے پی کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Title: in resort politics cong plays victim card | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply