گریٹر نوئیڈا بلڈنگ حادثہ میں ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری،ڈیڑھ سالہ بچی کی بھی لاش ملی

نوئیڈا :دہلی سے متصل اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے بیس رکھ تھانہ کے تحت شاہ بیری گاو¿ں میں منگل کی رات 6منزلہ بلڈنگ کے متصل 4منزلہ عمارت پر گر نے کے سانحہ کے بعد دوسرے روز بھی ملبے میں دبے افراد کی لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے اور بدھ کے روز جو 8ویں لاش ملبے کے نیچے سے نکالی گئی وہ ایک ڈیڑھ سالہ بچی کی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت دونوں عمارتوں میں درجنوں افراد رہائش پذیر تھے اور ان میں سے بیشتر کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ ملبے میں دبے ہیں۔

جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے زیر تعمیر عمارت میں مزدور سو رہے تھے ۔این ڈی آر ایف کی چار ٹیمیں اور سراغرساں کتوں کا اسکواڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

بچاؤ کے کام میں جے سی بی مشینوں کی مدد لی جارہی ہےگوتم بدھ نگر کے اپر ضلع مجسٹریٹ (انتظامیہ) کمار ونیت کو حادثہ کی وجوہ جاننے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

عمارت گرنے کے معاملہ میں پولس نے بلڈر قاسم ، دنیش نام کے دلال ، سنجیو اور بلڈنگ کے مالک گنگا شنکر دوبے کو گرفتار کر لیا ہے۔دیگر24 افراد کی جن کے نام ایف آئی آر میں ہیں گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In noida building collapse rubble 8 found dead youngest a baby girl in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply