امریندر سنگھ نے کناڈیائی وزیر اعظم سے خالصتان کا معاملہ اٹھایا

چنڈی گڑھ: پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے دورے پر آنے والے کناڈیا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو سے خالصتان کا معاملہ اٹھایا اور خالصتانی انتہاپسندی پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔مسٹر سنگھ نے مسٹر ٹروڈیو کے ساتھ آنے والے چھ وزیروں سے بھی ملاقات کی ۔
کیپٹن نے ٹروڈیو سے ملاقات کے بعدمیڈیا کے نمائندون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے خالصتان کا معاملہ اٹھایا کیونکہ یہ بنیادی مسئلہ ہے کیونکہ پنجاب میں مختلف ممالک بشمول کناڈا سے پیسہ پہنچ رہا ہے۔یہ میٹنگ تاج ہوٹل میں ہوئی۔ اس سے قبل مسٹر ٹروڈیو اور ان کے اہل و عیال نے دربار صاحب میں متھہ ٹیکا۔
ٹروڈیو نے کہا کہ کناڈا ایک متحدہ ہندوستان کے حق میں ہے۔پنجاب کے شہر امرتسر پہنچنے پر مرکزی وزیر ہردیپ پوری نے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ٹریوڈو کا خیر مقدم کیا۔ٹریوڈو کا ایک ہفتہ کے دورے کا مقصد تجارتی و سرمایہ کاری کے رشتوں میں وسعت دینے کے بجائے دفاع اور انسداد دہشت گردی تعاون میں بہتری لانا ہے۔

Title: in meeting with justin trudeau amarinder singh raises khalistan issue | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply