کانگریس ”قہقہہ آور ٹولہ“ بن گئی ہے: وزیر اعظم مودی

شملہ:وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اب یہ پارٹی ”قہقہہ آور کلب“ بن گئی ہے۔ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میںپارٹی کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے شملہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس سے کہا کہ وہ اپنا محاسبہ کرے کہ آخر ملک گیر پیمانے پر عوام نے اسے کیوں سزا دی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ حیرت ہے کہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویر بھدر سنگھ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں لیکنکانگریس پھر بھی اپنے انتخابی منشور میں کسی بھی حالت میں کرپشن برداشت نہ کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔مودی نے مزید کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے اس دیو بھومی کو عفریتوں سے چھٹکارہ دلایا جائے۔واضح رہے کہ9نومبر کو پولنگ ہوگی جس کے باعث ریاست زبردست انتخابی بخار میں مبتلا ہے۔نتائج کا اعلان 18دسمبر کو کیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In himachal modi says congress has become a laughing club in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply