کانگریس نے مودی کاووٹ ڈال کر کار تک پیدل جانے کو روڈ شو قرار دیا

احمد آباد: یہاں کے ایک اسکول میں واقع پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کے بعد روشنائی لگی انگلی بلند کیے ہزاروں افراد کے ذریعہ لگائے جارہے نعروں کی گونج میں وزیر اعظم نریندر مودی کا 100میٹر دور کھڑی اپنی کار تک پیدل جانا تنازعہ میں بدل گیا۔
کانگریس نے الزام لگایا کہ چونکہ ریاست میں آخری مرحلہ پولنگ ہو رہی ہے اس لیے وزیر اعظم کا پیدل جاناروڈ شو کے متراد ف ہے۔وزیر اعظم دوپہر میں احمد آباد اسکول میں واقع پولنگ بوتھ نمبر115پر پہنچے اور قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کیا۔
ووٹ ڈال کر جب وہ بوتھ سے باہر نکلے انہوں نے اپنے بڑے بھائی سوما بھائی مودی سے، جو خود بھی ووٹ ڈالنے وہاں آئے ہوئے تھے، ملاقات کی ۔مودی نے اپنے بڑے بھائی کے پیر چھوئے اور پھر دونوں نے ایک دوسرے سے بہت گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔وزیر اعظم کی والدہ95سالہ ہیرابا صبح ہی گاندھی نگر میں ووٹ ڈال چکی تھیں۔

Title: in gujarat pm modi waits in voting queue | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: ,

Leave a Reply