گجرات میں گؤ کشی پر عمر قید کی سزا بھگتنا ہوگی

گاندھی نگر: گجرات اسمبلی نے جمعہ کے روز گجرات تحفظ (ترمیمی) بل منظور کر لیا جس کی رو سے ریاست میں گؤ کشی کے مجرم قرار دیے جانے والے کو عمر قید کی سزا دی جائے گی۔بجٹ اجلاس کے آخری رو ز منظور کیے جانے والے بل میں گایوں یا گایوں کے باقیات کی مصنوعات کی نقل و حمل میں بھی ملوث پایا گیا تو اس کو سزا دینے کے لیے بھی سخت سزا ئیںرکھی گئی ہے۔
ایوان میں پیش کردہ بل میں گؤ کشی کی زیادہسے زیادہ سزا دس سال لیکن سات سال سے کم نہیں تجویز کی گئی تھی۔ لیکن جونیر وزیر داخلہ پردیپسنگھ جڈیجہ نے سزا میں اضافہ کر کے اسے تاحیات قید کی ترمیم پیش کی جسے منظور کر لیا گیا اور بل اس ترمیم کے بعد سزا میں اضافہ کے ساتھ پاس ہو گیا۔اس بل کے منظور ہوتے ہی گجرات گؤ کشی پر سزا دینے والی پہلی ریاست بن گئی۔
علاوہ ازیں گائے کو ذبیحہ کے لیے لے جانے والی گاڑیوں کے حوالے سے بھی اس بل میں تجویز پیش کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ۔جس کی رو سے اس کام میں استعمال کی جانے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In gujarat it will be life imprisonment for cow slaughter in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply