اندو ملہوترہ براہ راست سپریم کورٹ کے جج کے طور پر تقرر پانے والی پہلی خاتون وکیل

نئی دہلی: 2016میں اترا کھنڈ میںصدر راج کو باطل قرار دینے والے اتر اکھنڈ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف اور سینیر خاتون وکیل اندو ملہوترا کے ناموںکی سپریم کورٹ کے ججوںکے طور پر تقرر کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے کالیجیم نے جو چیف جسٹس دیپک مشرا می زیر سربراہی سینیئر ترین ججوں پر مشتل کمیٹی ہے،6اسامیوں کو پرکرنے کے لیے ان دونوںکے تقرر کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اگر حکومت نے اس سفارش کو منظور کر لیا تو اندو ملہوترہ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر براہ راست تقرر پانے والی پہلی خاتون وکیل ہوں گی۔وہ ثالثی کرانے میں زبردست مہارت رکھتی ہیں۔2007میں وہ سپریم کورٹ کے ذریعہ سینیئر وکیل کے طور پر تقررپانے والی تین عشرے بعددوسری خاتون وکیل تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In a first woman lawyer to be directly promoted as supreme court judge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply