بینکوں نے اپنے کھاتے داروں سے جرمانہ کے طور پر وجے مالیہ اور نیرو مودی کے قرضے سے زیادہ ہ رقم صول کی

نئی دہلی: ہندوستان میں بینکوں نے اپنے بچت کھاتے داروں سے کم از کم بیلنس کی شرط پوری نہ کرنے پر جرمانہ اور ایک ماہ میں اے ٹی ایم سے مفت لین دین کی مقررہ حد سے زیادہ بار لین دین کرنے پر کیے جانے پر چارج کی جانے والی رقم کی شکل میں 10391.43کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ چار سال کے دوران محض ان دو طریقوں سے بینکوں نے جتنی رقم اپنے کھاتے داروں سے ،جن میں اکثریت تنخواہ داروں، مزدور پیشہ اور غریب اور غیر ریاستی مزدوروں کی ہے،کمائی ہے وہ شراب کے کاروباری اور کنگ فشر ایر لائن وجے مالیہ کی اس رقم سے زیادہ ہے جو وہ ہندوستان کے مختلف بینکوں سے قرضے کے طور پر لے کر ملک سے فرار ہو گئے ہیں ۔ اور آج کل یو کے میں رہائش پذیر ہیں۔ہندوستان ان کی حوالگی کی کوششوں میں لگا ہے ۔ معروف جوہری نیرو مودی بھی ہندوستانی بینکوںسے جتنی رقم لے کر بیرون ملک فرار ہوئے ہیںوہ کھاتے داروں سے وصول کی گئی رقم سے کچھ ہی زیادہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: In 4 years banks fined you more than what vijay mallya and nirav modi owe them in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment