وزیر اعظم مودی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کر سکتے ہیں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیر اعظم منتخب عمران خان کی 11اگست کو تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کا ارادہ کر رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اس موقع پر جنوبی ایشیائی انجمن برائے علاقائی تعاون (سارک) کے سربراہان حکومت کو مدعو کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے اور ہندوستان بھی اس کا یک رکن ہے۔توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

اگر مودی مدعو کر لیے جاتے ہیں اور مودی اس دعوت نامے کو قبول کر کے پاکستان چلے جاتے ہیں تو یہ اس مثال کی نقل ہوگا جو 2014میں وزیر اعظم مودی نے سارک ملکوں کے سربراہوں بشمول وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو کرکے قائم کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایک رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی مسٹر مودی سمیت تمام سارک سربراہوں کو مدعو کرنے پر غور کر رہی ہے اور اس ضمن میں جلد ہی کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khans pti may invite pm modi to oath taking ceremony on aug 11 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply