ہائی کورٹ نے اترا کھنڈ میں صدر راج باطل قرار دے دیا

نینی تال: مرکز میں مودی حکومت کو زبردست جھٹکا دیتے ہوئے اترا کھنڈ ہائی کورٹ نے ریاست میں صدر راج کے نفاذ کے فیصلہ کوباطل قرار دے دیا اور ہریش راوت کی قیادت والی کانگریس حکومت کو ہدایت کی کہ وہ 29اپریل تک ایوان مین اپنی اکثریت ثابت کردے۔
27مارچ کو آئی کی دفعہ 356 کے نفاذ پر مرکز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے ایم جوزف کی سربراہی میں ایک ڈویژن بنچ نے کہا کہ ریاست میں صدر راج کا نفاذ سپریم کورٹ کے وضع کرد ہ قانون کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت کے فیصلہ کوسابق وزیر اعلیٰ ہریش راوت نے ہائی وکرٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ہریش راوت کو اس بات سے اور راحت ملی کہ ہائی کورٹ نے کانگریس کے ان 9ممبران اسمبلی کی رکنیت بھی منسوخ کر دی ہے جو کانگریس سے منحرف ہو گئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imposition of prez rule in ukhand quashed by high court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply