مرکز نے بلا سوچے سمجھے بڑے نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: کلکتہ ہائی کورٹ

کلکتہ:نوٹوں پر پابندی کے اچانک فیصلے پر کلکتہ ہائی کورٹ نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ بغیر سو چے سمجھے کیاہے- نوٹ تبدیل کرنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے ہر روز کچھ نہ کچھ بدلے جا رہے اصول پر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے کہا ہے کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے کوئی ہوم ورک کیے بغیر یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔
ہائی کورٹ نے عوام کو آسانی سے پیسہ مہیا نہیں کرنے کے لئے بینک ملازمین کی بھی تنقید کی ہے۔ہائی کورٹ نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کو تبدیل نہیں کر سکتی، لیکن بینک ملازمین میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کا جذبہہونا چاہئے۔
نوٹ پرپابندی پر پی آئی ایل کی سماعت کرتے ہوئے بنچ کی سربراہی کر رہے جسٹس نے کہا کہ لوگ پیسہ نکالے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں اور ہسپتال میں علاج نہیں مل رہا ہے۔ اس فیصلے نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے جو صحیح نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Implementation of note ban lacked homework kolkata hc in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply