چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف تحریک مواخذہ اسی ہفتہ پیش کی جاسکتی ہے: کانگریس ذرائع

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا کے ایڈمنسٹریشن پر سوال کھڑے کرتے ہوئے چار سینیئر ججوں کی بغاوت کے ڈھائی ماہ بعد اب ایسی خبر گردش کر رہی ہے کہ چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف تحریک مواخذہ پیش کی جائے گی۔کانگریس پارٹی کے ایک قریبی ذریعہ نے بتایا کہ تحریک مواخذہ آئندہ کچھ دنوں میں پیش کی جائے گی۔
تحریک مواخذہ حزب اختلاف کی کئی پارٹیاں ملکر راجیہ سبھا میں پیش کریں گی۔معلوم ہوا ہے کہ کانگریس نے تحریک مواخذہ کی تجویز پیش کی جس پر پیش رفت جاری ہے۔
اس سے قبل جنوری میں تحریک مواخذہ کے لیے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سیتا رام یچوری کی کہنے کے باوجود کانگریس نے اس ضمن مٰن کچھ کہنے سے انکار کر دیا تھا کہ آیا وہ چیف جسٹس آف انڈیا کے خلاف تحریک مواخذہ پیش کریں گے یا نہیں۔
منگل کو معلوم ہوا تھا کہ کانگریس، تمل منیلا کانگریس، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی،مارکسی کمیونسٹ پارٹی اور دیگر نے گذشتہ ہفتہ اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیاتھا جس میں عام خیال پایا گیا کہ چیف جسٹس آ انڈیا چار سینیئر ججوں کے ذریعہ اٹھائے گئے کلیدی امور کو ابھی تک طے نہیں کر سکے ہیں۔

Title: impeachment motion to be moved against cji dipak misra reports | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply