دہلی میں دس سال پرانی ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن ختم :این جی ٹی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں مسلسل بڑھتی ہوئی آلودگی سے نمٹنے کے معاملے میں سخت رویہ اپناتے ہوئے نیشنل گرین ٹریبونل نے یہاں چلنے والی دس سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن فورا ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ٹریبونل نے دہلی کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سے کہا ہے کہاس کے اس حکم پر فورا عمل کیا جائے۔ این جی ٹی کی طرف سے آج جاری اس حکم میں کہا گیا ہے کہ دس سال سے پرانی ڈیزل گاڑیوں کا رجسٹریشن فورا ختم کیا جائے اور ان کی فہرست آر ٹی او ٹریفک پولیس کو سونپے۔
این جی ٹی کے حکم کے بعد آر ٹی او کی طرف سے اس سلسلے میں جلد ہی ایک پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔ بہر حال این جی ٹی نے ڈیزل گاڑیوں کے معاملے میں ٹرکوں کو کچھ وقت کے لئے راحت دی ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Immediate ban on diesel vehicles over 10 says green court in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply