بحری طوفان وایو نے بھیانک رخ اختیار کر لیا، جمعرات کی صبح ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے

نئی دہلی: بحیرہ عرب میں زبردست طغیانی کے سائے میں ’وایو‘ طوفان تیزی سے گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے اور جمعرات کی صبح تک وہ گجرات کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ دو روز کے دوران بحیرہ عرب پر ہونے والے تغیرات سے طوفان نے اور بھی شدت اختیار کر لی ہے اور وہ اب کسی بھی وقت 145تا170کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پوری آب و تاب کے ساتھ ساحل گجرات سے ٹکرا سکتا ہے۔

جس کے باعث ممبئی میں بدھ کی سہ پہر میں طوفانی جھکڑوں کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ کچھ اور سوراشٹر خطے بھی اس طوفان سے متاثر ہو سکتے ہیں۔اس کے پیش نظر محکمہ زراعت بنے کسانوں کو کھیتوں سے دور اور وزارت مویشی پالن و ماہی گیری نے ماہی گیروںکو سمندر سے دور رہنے کای ایڈوائزری جاری کی ہے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہو ہ اپنی گاڑیوں کو پرانے اور کمزور درختوں تلے کھڑی کرنے سے اجتناب برتیں۔نیشن ڈزاسٹر رسپانس فورس وایو طوفان کے پیش نظر گجرات کے عوام کو ریلیف بہم پہنچانے کے لیے آئی این ایس رجالی اور پٹنہ سے مزید 12ٹیمیں لارہی ہے۔

ہندوستانی بحریہ نے بھی غوطہ خوروں اور ریسکیو کارکنوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کرم رکھی ہیں جو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کمر کس چکے ہیں۔

دوراکا، سومناتھ، ساسن اور کچھ جانے والے سیاحوں اور یاتریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔لاکھوں افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا جا چکا ہے۔طوفان سے خریف کی فصل کو زبردست خطرہ لاحق ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imd red alert for cyclone vayu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.