اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اتحاد ملت کونسل 70 امیدوار کھڑے کرے گی

بریلی: اترپردیش اسمبلی الیکشن میں اتحاد ملت کونسل مولانا توقیر رضا خان کی قیادت میں بریلی، مرادآباد اور میرٹھ زون میں ستر سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ آئی ایم سی نے کل میرٹھ زون سے بارہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
مولانا توقیر رضا نے آج کہا کہ بریلی ضلع میں نو اسمبلی سیٹ ہیں جن میں سے چھ ٹکٹ ہندووں کو دے کر بریلی کو نشانہ بنانے والی فرقہ پرست طاقتوں کو بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
بقیہ تین ٹکٹ اقلیتی فرقہ کے امیدواروں کے لئے ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے لے انہیں تین ٹکٹ دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لکھیم پور کھیری اور بہرائچ میں ان کی حامیوں کا کہنا ہے کہ پارتی کو وہاں سے الیکشن لڑنا چاہ یلیکن ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں اور وقت کی بھی قلت ہے۔
انہوں نے کہاکہ بریلی، مرادآباد اور میرٹھ زون میں بقیہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imc to contest 70 seats in west up alone in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply