زیر تربیت آئی ایف ایس افسروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی: انڈین فارن سروس کے 2016 کے زیر تربیت افسران نے جمعرات کے روز راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ مسٹر پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے انہیں سول سروسیز کو اپنا کیریرمنتخب کرنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ انہوں نے ملک کےلئے اپنی خدمات پیش کرنے کےلئے سفارت کار نمائندے کی حیثیت کو چنا ہے ، اس لئے ان کے لئے یہ یاد رکھنا بہت اہم اور ضروری ہے کہ ہندستان نے ہی دنیا کو سب کو یکساں طور پر تسلیم کرنے کے عظیم نظریے کا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس نے انسانیت کے لئے ’وسودیوا کٹنبھ ‘ نعرہ دنیا کو دیا۔ خارجی خدمات نےانہیں ہندستان کی نمائندگی کرنے کےلئے بہترین اور منفرد موقع فراہم کیا ہے اور وہ اپنی تہذیب اور ثقافتی میراث کااظہار دنیا بھر میں اپنے ترقیاتی مقاصد کو حاصل کرنے کےلئے اپنے ہم رتبہ لوگوں کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ متعلقہ موضوعات کے وسیع ترین سلسلہ پر ہمیشہ بہتر معلومات حاصل کرنے کےلئے ایک ڈپلومہ کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کو اپنے ملک کی اقتصادی اور سماجی ڈائنامکس (متحرک پہلوؤں) کی مکمل معلومات ہونی چاہئے اور اس کے بارے میں بھی پوری واقفیت اور بیداری ہونی چاہئے کہ ہندستان اپنے عوام کے مفاد میں ان دیگر ممالک کے ساتھ منسلک ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ بھی بہت اہم ہے کہ آپ کی جن ممالک میں تقرری کی جائے ، ان کے بارے میں پوری معلومات اور سمجھ آپ کو ہونی چاہئے تاکہ ان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہندستان کے باہمی رشتوں اور روابط کے استحکام کےلئے تمام مواقع تلاش کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ وہ ہندستان کے نمائندے ہیں جو دنیا کی سب سے قدیم ترین تہذیب ہے اور یہاں کے لوگوں نے دنیا کوسکھایا ہے کہ کس طرح مل جل کر رہتے ہیں اور کس طرح ترقی کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ifs trainees officers of 2016 batch call on meet president mukherjee in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply