رافیل طیارہ معاہدہ سے متعلق کانگریس کا مودی حکومت پر حملہ :کہا رافیل سستے میں خریدا تو اس کی تعداد 126 سے 36 کیوں ہوئی

نئی دہلی: رافیل طیارہ معاہدہ سے متعلق کانگریس پارٹی نے ایک بار پھرمودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سابق مرکزی وزیر دفاع اور کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی نے آج ( 18 ستمبر )کو ایک پریس کانفرنس کر کہا کہ مودی حکومت ملک کی سیکورٹی کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی قصوروار ہے۔

انٹونی نے پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت کی اس بات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا کہ انھوں نے رافیل کی خرید سستی شرح پر کی ہے۔اے کے انٹونی نے مودی حکومت پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ ”اگر مودی حکومت نے کانگریس حکومت کے مقابلے سستی شرح پر طیاروں کی خریداری کی ہے تو پھر اس نے 126 کی جگہ صرف 36 طیارے ہی کیوں خریدے؟ اسے تو 126 طیاروں سے زیادہ کی خریداری کرنی چاہیے تھی۔“

انھوں نے کہا کہ ”مرکزی وزیر قانون کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ نئے معاہدہ میں طیارہ یو پی اے معاہدہ سے 9 فیصد سستا ہے۔ یہ بھی مضحکہ خیز ہے کہ مرکزی وزیر مالیات نے اس معاہدہ کو یو پی اے کے مقابلے 20 فیصد سستا اور ہندوستانی فضائیہ کے افسر نے اسے 40 فیصد سستا کہا ہے۔“

پریس کانفرنس میں میڈیا عملہ سے مخاطب ہوتے ہوئے سابق مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ ”فضائیہ نے سال 2000 میں 126 طیاروں کی ضرورت بتائی تھی۔ سرحد سے ملحق ممالک کی طرف سے خطرہ 2000 کے مقابلے اب مزید بڑھا ہے۔ موجودہ حالات کے مدنظر فضائیہ کو جلد سے جلد 126 سے زائد ہوائی جہازوں کی ضرورت ہے۔“

اے کے انٹونی کا کہنا ہے کہ ”جب ہندوستانی فضائیہ نے 126 ائیر کرافٹ کا مطالبہ کیا تو پھر ان کی تعداد کم کر کے 36 کرنے کے لیے کس نے وزیر اعظم کو آتھرائزڈ کیا؟“ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا دور ختم ہونے سے پہلے بات چیت تقریباً پوری ہو چکی تھی۔ این ڈی اے کے اقتدار میں آنے کے بعد پی ایم مودی نے 10 اپریل 2015 کو 36 ائیر کرافٹوں کی یکطرفہ خرید کا اعلان کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If your deal is cheaper why buy only 36 rafale jets congress slams modi government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply