جتنا ضروری گائے بچانا،انسانی زندگی کا تحفظ بھی اتنا ہی ضروری: مرکزی وزیر مملکت سماجی انصاف

نئی دہلی: گائے کے تحفظ کے نام پر ملک کے کئی حصوں میں ہوئے پرتشدد واقعات پر مرکزی حکومت میں سماجی انصاف کے وزیر مملکت رام داس اٹھاؤلے نے کہا کہ گؤرکشا (گائے کی حفاظت) لوگوں کی جان کی قیمت پر نہیں کی جانا چاہئے۔
اٹھاؤلے نے گؤ رکشکوں کے طریقہ کارکو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سنگین بات ہے۔اٹھاؤلے کے مطابق گؤ کشی کو روکنے کے لئے قانون بنا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ گائے کی حفاظت کرتے رہیں لیکن انسانی قتل کیوں ہو رہا ہے؟ اٹھاؤلے کے مطابق اگر لوگ گایوں کا تحفظ کریں گے تو انسانی حفاظت کون کرے گا؟ یاد رہے کہ 11 جولائی کو گجرات کے اونا میں دلت خاندان کی زبردست پٹائی کر دی گئی تھی۔
اس خاندان پر مری ہوئی گائے کی کھال اتارنے کا الزام تھا۔رام داس نے کہا کہ گائے کو جو کاٹتے ہیں وہ بھی ٹھیک نہیں ہے، لیکن انسانوں کی بھی حفاظت ہونی چاہئے۔ مودی جی کو ہدایت دینی چاہئے تاکہ وقفہ وقفہ سے اس طرح کا کوئی تنازعہ کھڑا نہ ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If you do gau raksha who will do manav rakshaasks nda minister in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply