اگر تاج محل غداروں نے بنایا ہے تو وزیر اعظم مودی لال قلعہ سے تقریر کیوں کرتے ہیں ۔اسد الدین اویسی

حیدرآباد:(یواین آئی )حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے اترپردیش کے وزیر سنگیت سوم کی جانب سے تاج محل پر کئے گئے تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے چیلنج کیا کہ اگرتاج محل غداروں نے تعمیر کیا ہے تو حکومت ، تاج محل کا مشاہدہ کرنے کے لئے ہندوستان آنے والوں سے یہ کہہ دے کہ اس عمارت کا مشاہدہ نہ کیاجائے۔
اگر حکومت میں ہمت ہے تو وہ یونیسکو سے یہ کہہ دے کہ اس کی عالمی ثقافتی ورثہ کی حامل عمارتوں کی فہرست سے تاج محل کو نکال دیا جائے۔ صدر مجلس نے دارالسلام میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگرواقعی یہ عمارتیں غداروں نے تعمیرکی ہیں تو پھر وزیراعظم نریندر مودی کیوں لال قلعہ سے قومی پرچم لہراتے ہیں۔وہ لال قلعہ سے جھنڈا لہرانا چھوڑ دیں۔
انہوں نے کہاکہ کیا وزیراعظم مودی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں بیرونی مندوبین کی میزبانی چھوڑ دیں گے جس کو غداروں نے تعمیرکیا ہے۔انہوں نے کہاکہ درحقیقت مودی نے 25لاکھ روپئے سے زائد کا سوٹ پہن کر اسی حیدرآباد ہاؤس میں اوبامہ کو چائے پیش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حکومت کی ترجیحات کیا ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If taj mahal is built by traitors so is red fort says aimims asaduddin owaisi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply