دہلی سے جاری ایک روپیہ لوگوں کو 100پیسے کی شکل میں ہی پہنچے گا: وزیر اعظم مودی کا وعدہ

بنگلور:وزیراعظم نریندر مودی نے سابق حکومتوں کے اس دعوے پر کہ دہلی سے جاری کیا جانے والا ایک روپیہ دیہات تک پہنچتے پہنچتے15پیسے رہ جاتا ہے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آخر باقی پیسے کہاں چلے جاتے تھے۔
انہوں نے اس ضمن میں مزید کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ دہلی سے جو ایک روپیہ جاری کیا جائے گا وہ ہر گاؤں مٰں 100پیسے بن کر ہی پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر غریب فلاحی اسکیموں سے مکمل فیضیاب اور مستفیض ہوگا۔ انہوں نے اتوار کی سہ پہر کرناٹک کے اوجیرے شہر میں منجو ناتھ مندر میں حاضری دینے کے بعد یہ بھی کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہوگیا ہے اور نقدی سے پاک لین دین کے سبب درمیانی افراد کا خاتمہ ہوجائے گا۔
اور مینو فیکچررز کو اس سے فائدہ ہوگا۔انہو ں نے کہا کہ جب نوٹ منسوخ کیے گئے تو اس وقت کئی لیڈروں اور پوزیشن جماعتوں نے ناخواندگی اور ملک کی خراب صورتحال کے پس منظر میں اس کی کامیابی پر شبہات ظاہر کئے تھے تاہم نوٹ بندی کرنے سے انقلاب پیدا ہوگیا ہے ۔انہوں نے عوام کو تلقین کی کہ وہ بھیم ایپ کا استعمال کریں اور غیر نقدی لین دین کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ دور دیانتداری اور یکجہتی کا ہے اور ان لوگوں کے لیے جو نظام سے دھوکا کرتے ہیں ان کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If re 1 is released 100 paise will reach people promises pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply