اگرجموں و کشمیر حکومت سفارش کرے توزائرہ کو ہر ممکن تحفظ بہم پہنچایا جائے گا : رجیجو

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ اگر جموں کشمیر حکومت سفارش کرتی ہے تو دنگل فلم میں پہلوان گیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کو مرکز کی جانب سے ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جا سکتی ہے۔ مسٹر رجیجو کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے ملاقات کے بعد سے زائرہ کو سوشل میڈیا میں جان سے مارنے کی کئی دھمکیاں ملی ہیں۔
مسٹر رجیجو نے اس سلسلے میں آج صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر جموں کشمیر حکومت کہے گی تو مرکز زائرہ کی سیکورٹی کا پورا انتظام کرے گا۔ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ زائرہ کو جموں کشمیر حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کرنے کی بات پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔ زائرہ اور محترمہ مفتی کی ملاقات پر تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب محترمہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں زائرہ کو کشمیری نوجوانوں کا رول ماڈل کہہ دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If j k govt recommends centre will give security to zaira wasim in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply