حامد انصاری کسی ایسے ملک میں جا کر رہنے لگیں جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں:آر ایس ایس لیڈر

نئی دہلی: آر ایس ایس کے لیڈراندریش کمار نے سابق نائب صدر حامد انصاری کے اس حالیہ بیان پر ،جس میں انہوںنے کہا ہے کہ ملک کے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس جاگزیں ہے، مسٹر انصاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ کسی ایسے ملک چلے جائیں جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حامد انصاری کتنے بدقسمت ہیں کہ کسی نے بھی ان کے اس تبصرے پر ان کی حمایت کی اور نہ ان کے سر میں سر ملایا۔یہاں تک کہ ان کے اس بیان کی خود ان کی قوم کے کسی فرد نے پذیرائی نہیں کی ۔بلکہ مسلمانوں کی اکثریت نے ان کے اس تبصرے کی نہ صرف مخالفت کی بلکہ اظہار برہمی بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دس سال تک جب تک وہ نائب صدر رہے سیکولر بنے رہے اور نائب صدارتی کی میعاد پوری کرتے ہی وہ سخت گیر بن گئے۔واضح رہے کہ حامد انصاری نے نائب صد ر کے عہدے کی اپنی میعاد مکمل ہونے کے ایک روز قبل راجیہ سبھا ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران ملک میں گﺅ کشی کے نام پر مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے اور گھر واپسی جیسے معاملات پر اپنے دکھ کا اظہار کیا تھا۔اور کہا تھاکہ ملک کے مسلمانوں میں بے چینی، خوف و گھبراہٹ اور احساس عدم تحفظ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If he feels insecure he should go live where he feels secure rss in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply