چین کے برہمپترپر باندھ بنانے پرہندوستان کو مناسب جواب د ینا چاہئے: کانگریس

شیلانگ:کانگریس کی لیڈر رینوکا چودھری نے کہا ہے کہ اگر چین برہمپتر ندی پر باندھ بنائے گا تو ہندوستان اس کا مناسب جواب دے گا۔ مسز چودھری نے گذشتہ روز یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین برہمپتر ندی پر باندھ بنائے گا تو ہندوستان اس کا جواب دے گا۔
سائنس و ٹکنالوجی اور دیگر امور پر پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی صدر مسز چودھری نے یہ بیان ان خبروں پر دیا ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ چین برہمپتر ندی پر باند ھ بنانے والا ہے۔
سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے اور ایسا معاملہ ہے جس پر ایسا کچھ ہونے پر مرکز کو قدم اٹھانا ہوگا۔ کانگریس لیڈر نارتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشن سینٹر کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے شیلانگ پہنچی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If china builds dam on brahmaputra india will have answer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply