بی جے پی اقتدار میں واپس آئی تو ملک کو ہندو پاکستان میں بدل دے گی: ششی تھرور

فائل فوٹو
تھیرو اننت پورم :بیوی سدانند پشکر کی پراسرار موت کیس میں ضمانت پر رہا کانگریس لیڈر و سابق مرکزی وزیر مملکت خارجہ ششی تھرور نے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) پر سخت حملہ کرے ہوئے کہا ہے کہ اگر 2019میں بی جے پی پھر بر سر اقتدار آئی تو بی جے پی ہندوستان کو ” ہندو پاکستان“ بنا دے گی۔
اپنے متنازعہ بیان میں مزید کہا کہ بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے وہ آئین ہند تبدیل کرے گی اور ایک نیا دستور ہند لکھا جائے گا جس میں اقلیتوں کو جو مساوی حقوق دیے گئے ہیں انہیں ختم کر دے گی۔جس سے ہندوستان پاکستان جیسے ملک کی راہ پر چلنے والا ملک بن جائے گا جہاں اقلیتوں کے حقوق کا احترام نہیں کیا جاتا۔
تھرور نے کہا کہ 20سے زائد ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے اور عنقریب راجیہ سبھا میں اسے اکثریت حاصل ہو جائے گی۔دریں اثنا مسٹر تھرور کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ ششی تھرور نے جو کہا ہے اس پر راہل گاندھی کو معافی مانگنا چاہیے۔