براڈ کاسٹرز خبریں نشر کرنے اور نتائج اخذ کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیں: وینکیا نائیڈو

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈو نے سرکاری براڈکاسٹرز کے ذریعے اطلاعات بھیجنے کے عمل میں اعتبار قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔ مقابلے کے دور میں اعتبار کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری براڈ کاسٹرز کے کاندھوں پر کافی بڑی ذمہ داری ہے۔
مسٹر وینکیا نائیڈو نے پیر کو حیدرآباد میں آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کیندر کا دورہ کیا۔ دوردرشن کیندر میں جائزہ میٹنگ سے خطاب کیا۔ مسٹر نائیڈو نے وزارت کے مختلف میڈیا یونٹوں کے افسران سے بات چیت کی ، ان کی پریشانیوں کو سمجھنے کی بات بھی کہی اور اس طریقے سے اعتماد کی فضا بحال کی۔ مسٹر نائیڈ ونے کہا کہ عوام کو معلومات کے ذریعے بااختیار بنا نا اس اطلاعاتی انقلاب کے دور میں انتہائی لازمی ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی مجموعی ترقی کے لئے بدعنوانی، غریبی اور نابرابری کو سماج سے مٹانے کے لئے، اطلاع، عوام کے ہاتھوں میں ایک ہ بہترین ہتھیار ہے۔ وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ عوامی مبا حثوں کا مقصد ترقی ہونی چاہئے نہ کہ رکاوٹ ڈالنی والی حر کتیں اور سیاست۔ سرکاری برادکاسٹر کو عوام تک اپنی بات پہنچاتے ہوئے حقیقی معلومات میں لازمی طور پر مہارت حاصل کرنی چاہئے۔
انھوں نے سرکاری براڈ کاسٹر ز کو مشورہ دیا کہ وہ فوراً نتائج اخذ نہ کریں بلکہ خبروں کو نشر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق بھی کر یں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سرکار ی براڈ کاسٹر کو معلومات نشر کرتے ہوئے عریانیت، فحش مواد اور تشد دسے پاک رہنا چاہئے۔ میڈیا کے لوگوں کو پروگرام، ناٹک، ثقافتی پروگرام بناتے ہوئے ہندوستان کی عظیم وراثت ، ثقافت، روایات اور رسم و رواج کو لازمی طور پر مدنظر رکھنا چاہئے۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ روحانیت ہندوستان کا عظیم ترین اثاثہ ہے اور اسے کسی مذہب سے نہیں جوڑنا چاہئے۔
مذہب ذاتی معاملہ ہے لیکن ثقافت کی حیثیت قومی ہے۔ انھوں نے میڈیا کو مزید مشورہ دیا کہ وہ خبروں کی ترسیل میں قیاس آرائیوں اور خبریں گڑھنے سے گریز کرے۔ انھوں نے کہا کہ آئیے ہم خبروں اور نظریات کو خلط ملط نہ کریں۔ انھوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ دیہی عوام ، زراعت سے وابستہ افراد، پسماندہ طبقوں، خواتین اور معذور افراد کا خاص خیال رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت، دہشت گردی اور تشدد انسانیت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی رنگ نہیں ہوتا اور ہر شخص کو دہشت گردی کی مذ مت کرنی چاہئے۔
مسٹر وینکیا نائیڈو نے یہ بھی کہا کہ وزیر ا عظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کا نظریہ “ سب کا ساتھ- سب کا وکاس” ہے جس کا مقصد اصلاح، کارکردگی اور ہندوستان کو ایک فعال قوت میں بدلنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ib minister venkaiah naidu visits air ddk hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply