تلنگانہ میں ہندوستانی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ،تینوں پائلٹ بچ گئے

حیدرآباد:(یواین آئی )تلنگانہ کے میڑچل ضلع میں آج تربیتی طیارہ گر گیا تاہم پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے محفوظ طورپر نیچے اتر گیا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔اس واقعہ میں ایرفورس کے دیگر دو تربیت پانے والے پائلٹس بھی محفوط رہے۔یہ تربیتی طیارہ حکیم پیٹ ایر فورس ٹریننگ سنٹر کا ہے جو کچھ منٹ تک اڑنے کے بعد گر گیا۔
یہ واقعہ میڑچل ضلع کے کیسرا منڈل کے انکی ریڈی پلی کے قریب پیش آیا۔اس تربیتی طیارہ کے اچانک کھیت میں گرنے سے وہاں موجود تمام مقامی افراد حیران رہ گئے۔اس تربیتی طیارہ کے گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔اس کے گرنے کی زور دار آواز سن کر مقامی عوام کی کثیر تعداد وہاں جمع ہوگئی۔گرنے کے ساتھ ہی اس میں آگ لگ گئی اور یہ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔اس واقعہ کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہل کار وہا ں پہنچے۔
فائر بریگیڈ کے اہل کاروں نے آگ پرقابو پایا۔تربیتی طیارہ کے گرنے کی زوردار آواز سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ آسمان میں غوطہ کھانے کے بعد اچانک یہ تربیتی طیارہ گر پڑا۔ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس کے گرنے کی وجہ تکینکی خرابی ہے یا پھر پائلٹ کی لاپرواہی ہے۔ اس کے گرنے کی جانچ کی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iafs trainee aircraft crashes in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply