ہندوستانی فضائیہ نے سیاچن کے نزدیک جنگی جہازوں کے پرواز کرنے کے پاکستانی دعوے کی تردید کی

نئی دہلی:ہندوستانی فوج کے ذریعہ پاکستان کی کئی چوکیوں کو تباہ کئے جانے کا ویڈیو جاری کئے جانے کے ایک دن بعد پاکستان کے جنگی طیاروں نے آج سیاچین گلیشےئر کے قریب اڑان بھری لیکن ہندوستانی فضائیہ نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہندوستانی فضائی حدود کی کوئی خلاف ورز ی نہیں ہوئی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے ذرائع نے پاکستانی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستانی کے جنگی طیاروں نے سیاچین گلیشئر کے قریب پروازیں کی ہیں۔
پاکستانی فضائیہ کے سربراہ سہیل امن نے اعلیٰ افسران کے ساتھ خود اسکردو میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور پائلٹوں اور تکنیکی افسران سے بات چیت کی اور خود میراج جیٹ اڑایا۔ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے اپنی تمام محاذی چوکیوں کو پوری طرح چوکنا رہنے کے لئے کہا ہے۔ خیال رہے کہ کل ہندوستانی فوج نے جموں و کشمیر کے نو شیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن کے پار بھاری توپوں سے پاکستان کی کئی چوکیوں کو تباہ کرنے والا ویڈیا جاری کیا تھا۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل اشوک نرولا نے فوج کی اس کارروائی کی تفصیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اصل مقصد دراندازوں اوردہشت گردوں کو ہندوستانی فوج میں داخل ہونے میں مدد کرنے والی پاکستان کی چوکیوں کو تباہ کرنا تھا۔

Title: iaf rejects paks claim of flying jets near siachen | In Category: ہندوستان  ( india )
Tags: , , ,

Leave a Reply