فضائیہ کے سربراہ پانچ روزہ دورے پرروس روانہ

نئی دہلی:فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا چھ دنوں کے سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے۔ وہ روس کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر کی دعوت پر 24 سے 29 اکتوبر تک روس کے دورے پر رہیں گے۔
اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دفاع کے شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ ابھی روس اور ہندستان کے درمیان دفاع کے سیکٹر میں فوجی اور تکنیکی تعاون کے ساتھ ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔
ایئر چیف مارشل راہا روس میں اعلی فوجی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور دفاع کے شعبے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ روس کے فضائی اڈوں کا بھی دورہ کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iaf chief arup raha on six day visit to russia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply