مجھے 56انچ کا سینہ نہیں پٹیلوں کا حق چاہئے:ہاردک پٹیل

سورت: تقریباً نو ماہ بعد جیل سے باہر آئے گجرات کے پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بالواسطہ طور پر نشانہ بنایا۔
گزشتہ سال اکتوبر ماہ سے یہاں سورت کی لاجپور جیل میں بند 23 سالہ ہاردک نے آج ضمانت پر رہائی کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے اپنی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل اور دیگر امور پربات چیت کرنے کے علاوہ اپنے خاص انداز میں مسٹر مودی کی جانب سے 2014 میں دیئے گئے 56 انچ کے سینے سے متعلق سرخیوں میں رہنے والے بیان پر بھی طنز کیا۔
ہاردک نے نامہ نگاروں سے اپنے خطاب کے دوران کچھ حد تک شاعرانہ انداز میں کہا ’مجھے تو ہائیٹ (بلندی) چاہئے نا باڈی (جسم) چاہئے نا ہی 56 انچ کا سینہ چاہئے، مجھے تو صرف اپنے سماج کا حق چاہئے‘۔
واضح رہے کہ ہاردک ضمانت کی شرط کے مطابق رہائی کے 48 گھنٹوں کے اندر چھ ماہ کے لئے گجرات سے باہر چلے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I want only patels rights not 56 inch chest says hardik patel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply