بی جے پی لیڈر واسوانی کی رہائش گاہ پر چھاپے کی کارروائی جاری ،کروڑوں روپے کی املاک پکڑی گئی

بھوپال:نوٹوں کی منسوخی کے بعد بینک میں پرانے نوٹوں کی شکل میں ایک کثیر رقم جمع کیے جانے کے باعث محکمہ انکم ٹیکس کی نظروں میں آنے والے مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مدھیہ پردیش ہاو¿سنگ اسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سشیل واسوانی کی رہائش گاہوں پر چھاپے کی کارروائی بدجھ کے روز بھی جاری رہی۔ اس دوران اب تک کروڑوں روپے کی جائیداد کا انکشاف ہو چکا ہے۔چھاپے کی زد میں واسوانی خاندان اور سشیل واسوانی کے سسرال کے بھی کئی لوگ آئے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس واسوانی خاندان کے ہوٹل، تنصیبات اور بینک کھاتوں اور لاکروں کوبھی کھنگال رہا ہے۔ سشیل واسوانی صوبائی حکومت میں وزیر مال اوما شنکر گپتا کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I t sleuths raid bjp leader sushil vaswanis premises in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply