حیدرآباد میں انکم ٹیکس افسروں کی ٹیم نے 66 لاکھ روپئے کی نقدی ضبط کی

حیدرآباد: محکمہ انکم ٹیکس نے حیدر آباد میں 2 ہزار روپئے کے نوٹوں کی شکل میں 66 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی ہے ۔ انکم ٹیکس افسران نے یہ ضبطی انسداد کالا دھن کے تحت کارروائی کے دوران کی ہے ۔ پہلا واقعہ 16 دستمبر کو شام حمایت نگر کی تلگو اکیڈیمی میں پیش آیا جب آئی ٹی کی ٹیم نے اسے دیکھ کر قریبی اپارٹمنٹ میں بھاگنے والے بعض افراد کو پکڑا۔
اس اپارٹمنٹ کی تلاشی پر 36 لاکھ روپئے کی رقم برآمد کی گئی جو2 ہزار روپے کے نوٹوں کی شکل میں ہے۔ دوسرا واقعہ 17 دسمبر کو پیش آیا جس میں ڈپارٹمنٹ کے جانچ کرنے والوں نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹینک بنڈ علاقہ میں ایک تیزرفتار کار کو روکا۔ اس کار میں 2 افراد کے پاس 30 لاکھ روپئے کی رقم پائی گئی۔ یہ رقم 2ہزار روپئے کے کرنسی نوٹس میں تھی۔ اس معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ نوٹو ں کی منسوخی کے بعد انسداد کالادھن آپریشن کے حصہ کے طور پر یہ کارروائی کی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I t dept seizes rs 66 lakh in new notes in hyderabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply