مالیہ کو میں نے یکم مارچ کو جیٹلی سے بات کرتے دیکھا اور اگلے ہی روز وہ لندن فرار ہو گئے:کانگریس لیڈر پونیا

نئی دہلی: کانگریس کے ایک سینیئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی پی ایل پونیا نے الزام لگایا کہ انہوں نے بینکوں سے 9000کروڑ روپے کی فریب دہی کرکے ملک سے فرار ہوجانے والے کنگ فشر سربراہ وجے مالیہ کو یکم مارچ کو پارلیمنٹ میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے بات کرتے دیکھا۔

انہوں نے یہاں تک بتایا کہ انہوں نے وجے مالیہ اور ارون جیٹلی میں پہلے تو کوریڈور میں 15تک بات کرتے دیکھا اور اس کے بعد انہیں سینٹرل ہال میں بھی باہم محو گفتگو پایا۔ اور ارون جیٹلی جھوٹ بول رہے ہیں کہ انہوں نے مالیہ سے بات تک نہیں کی۔

پونیا نے کہا کہ ملک کا چوکیدار نہ صرف بھاگیدار ہے بلکہ گناہگار بھی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر ان کا دعویٰ غلط ہے تو پارلیمنٹ میں نصب سی سی ٹی وی کے فوٹیج دیکھ لیے جائیں۔دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اور میں سیاست چھوڑ دوں گا یا جیٹلی کو سیاست کو خیرباد کہنا پڑے گا۔نئی دہلی میں ہونے والی پریس کانفرنس میںپونیا کا یہ انکشاف ارون جیٹلی کے اس دعوے کی تردید کرتا ہے کہ انہوں نے یہ کہہ کر مالیہ کو نظر انداز کر دیا تھا اور ان سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I saw mallya meeting jaitley in parliament on march 1 pl punia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply